اسلام آباد(آن لائن)ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہباز شریف کے بیانیے میں کوئی اختلاف نہیں ہے دونوں کا ایک ہی بیانیہ ہے، ووٹ کو عزت دو، معیشت کی تباہی اورکشمیر کے سودے میں عمران خان ہی ملوث ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی گیس اور پیٹرول سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ چینی اور آٹا کمیشن کدھر ہے؟، پی ٹی آئی حکومت کو صرف اپنی اے ٹی ایمز کی فکر ہے، عوام کی کوئی فکر ہی نہیں۔ جھوٹی حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ معطل ہو چکا ہے، عوام کو نوکریاں اور گھر دینے کے وعدے پر حکومت میں آنے والوں نے50 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کردیا ہے، شہباز شریف پر الزامات لگانے والے آج معافیاں مانگ رہے ہیں اور کیس واپس لینے کی منتیں کر رہے ہیں۔