راولپنڈی تاجر برادری کا ہوٹلز میں انڈور ڈائننگ کی پابندی کے خاتمے کا مطالبہ

192

راولپنڈی (اے پی پی)تاجر برادری نے ہوٹلز میں انڈور ڈائننگ کی پابندی کے خاتمے کا مطالبہ کردیا ۔راولپنڈی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے چوہدری محمد فاروق ، راجہ توحید انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے عہدیداروں اور دیگر نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کورونا ایس او پیز کے تحت ایک بار پھر ان ڈور ڈائننگ پر پابندی سے یہ انڈسٹری متاثر ہوگی اور لوگوں کا معاشی نقصان ہوگا ۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ڈور ڈائننگ کی پابندی ختم کی جائے ۔ہم یقین دلاتے ہیں کہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔ دوسری جانب چئیرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ سید شاہد علی شاہ ،وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی اور جنرل سیکرٹری ساجد قریشی نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب اور وفاقی حکومت راولپنڈی سمیت جن اضلاع میں کرونا وائرس زیادہ ہے ۔