ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت)پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا۔ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کے مطابق 2ماہ قبل بینظیر لاکھو نامی لڑکی نے اپنی پسند سے رجب انڑ نامی نوجوان سے شادی کی تھی جس پر اس کے والد نے برادری کے معززین کے ذریعے لڑکی کو واپس گھر بلوایا تھا۔بعدازاں والد حمزہ لاکھو نے اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیٹی کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا اور قریبی نہر میں ڈبو کر قتل کردیا۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر رجب انڑ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے لڑکی کے والد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔