لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے ایک ہی وقت میں 22 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا زخمیوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں جنہیں چانڈکا کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا جہاں پر اے آر وی انجکشن لگائے گئے۔ بعد ازاں انہیں گھروں کو روانہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی آوارہ کتے کے کاٹنے سے چار بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد اہل علاقہ مکینوں نے کتے کو مارنے کیلیے بیس ہزار روپے کا انعام مقرر کرکے کتے کے مارنے کیلیے گلی محلوں میں پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں۔دوسری جانب میونسپل انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر علاقہ مکینوں میں غم و غصے کی لہر دوڑگئی ہے جنہوں نے شہر بھر میں جلد سے جلد کتا مار مہم شروع کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔