لاڑکانہ میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا ہے، جمیل سومرو

151

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی یونین کمیٹی ون سٹی لاڑکانہ کی جانب سے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی سمیت تنظیمی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری و ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی جمیل احمد سومرو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری اعجاز احمد لغاری، سٹی جنرل سیکرٹری انور علی نواز لہر، سرفراز کھوکھر، وقار بھٹو، میر ماجد علی بروہی، آفتاب نیک محمد بھٹو، شیر محمد لغاری، عبدالباری عباسی، غلام اصغر کھچی، یوسی ون کے صدر ذوالفقار علی بروہی، محمد اسلم بروہی سمیت علاقے کے معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر جمیل احمد سومرو کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر انتہائی خطرناک ہے، جس کے لیے پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ حکومت سندھ کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے خود، اپنے بچوں اور گھر والوں کو اس وباء سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول زرداری اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی کوششوں سے یوسی ون سمیت شہر کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بھچایا گیا ہے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات مل سکیں۔ دوسری جانب جمیل احمد سومرو نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پی پی یوتھ ونگ رہنما آصف علی عباسی سے ان کے بڑے بھائی محمد یونس عباسی اور شہر کے بہارپور محلہ میں غلام شبیر بھٹو سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کرکے دعا مانگی۔