سکھر (نمائندہ جسارت) سکھرشہر اور ضلع بھر میں تیسرے روز بھی لاک ڈاؤن کے تحت تجارتی وکاروباری سرگرمیاں معطل ،بازاروں اور مارکیٹوں میں ویرانی ،شہر میں ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں جاری رہیں،سکھر شہر میں پیر کے روز بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے تجارتی و کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں شہر کے اہم کاروباری ،تجارتی مراکز اور بازار جن میں گھنٹہ گھر،صرافہ بازار ،کپڑامارکیٹ ،نیم کی چاڑی ،شاہی بازار ،مارچ بازار ،فریئر روڈ، ریس کورس روڈ ،شکارپور روڈ ،غریب آباد،و دیگر شامل ہیں مکمل طور پر بند رہے اور ان میں ویرانی چھائی رہی تاہم کچھ مراکز میں ایس اوپیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں بھی جاری رہیں لیکن انتظامیہ یا پولیس لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے آج تیسرے روز بھی غائب رہی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا جبکہ اسی طرح ضلع کے دیگر شہروں روہڑی ،پنوعاقل کندھرا ،صالح پٹ میں بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار اور مارکیٹیں بند رہیں۔