کراچی (اسٹاف رپورٹر) شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیر اہتمام بلیک بیلٹ گریجویشن ڈگری ایوارڈ تقریب شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی ہیڈکوارٹر ڈوکورنگی کراچی میں شاندار انداز سے منعقد کی گئی جس میں گزشتہ دنوں پروموشن ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے 3 کھلاڑیوں کو بلیک بیلٹ فرسٹ ڈان اور ایک انسٹرکٹر کو بلیک بیلٹ تھرڈ ڈان کی ڈگری ایوارڈ کی گئی جبکہ 14 کھلاڑیوں کو مختلف کلر بیلٹس ایوارڈ کی گئیں۔ کلر بیلٹس اور بلیک بیلٹ کیلئے 25ممبران نے ٹیسٹ کیلئے کوالیفائی کیا تھا جن میں سے 18 ممبران نے کامیابی حاصل کی جبکہ2 ممبران نے ڈبل پروموشن حاصل کیا۔ بلیک بیلٹ گریجویشن ڈگری حاصل کرنے والوں میں عبدالرحمن نے 150میں سے 112مارکس لیکر پہلی پوزیشن کے ساتھ بلیک بیلٹ فرسٹ ڈان کی ڈگری، محمد وائز صدیقی نے 105مارکس لیکر پہلی پوزیشن کے ساتھ بلیک بیلٹ فرسٹ ڈان کی ڈگری، راحم صدیقی نے 100مارکس لیکر پہلی پوزیشن کیساتھ بلیک بیلٹ فرسٹ ڈان کی ڈگری جبکہ ناصر احمد نے 79 مارکس لیکر تیسری پوزیشن کیساتھ بلیک بیلٹ تھرڈ ڈان کی ڈگری حاصل کی۔ شن بوکو ایسوسی ایشن ?ف کراٹے ڈو پاکستان کے صدر و چیف انسٹرکٹر شیہان شہزاد احمد نے کامیاب بلیک بیلٹس کو ڈگریاں اور بیلٹ ایوارڈ کیں۔ کلر بیلٹ رزلٹ کے مطابق یلو بیلٹ حاصل کرنے والوں میں محمد فیضان نے 100میں سے 60 مارکس لیکر دوسری پوزیشن، رتیب غنی نے 56مارکس کیساتھ تیسری پوزیشن اور فہد رانا نے 52مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فواز احمد نے 58 مارکس لیکر تیسری پوزیشن کے ساتھ اورنج بیلٹ جبکہ وجاہت نے 45 مارکس کے ساتھ گرین بیلٹ حاصل کی۔ براؤن اسٹرپ بلیو بیلٹ میں شاہ فہد حسین نے 45مارکس کیساتھ اور مدثر علی نے 48مارکس کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ حنین خان نے 65مارکس لیکر دوسری پوزین کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ براؤن بیلٹ میں انشال حسین نے 48مارکس کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ محمد ارزم خان نے 52مارکس کیساتھ تیسری پوزیشن، شاہ میرحسین نے 64مارکس کیساتھ دوسری پوزیشن اور محمد ارحم خان نے 68مارکس کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ وائٹ اسٹڑپ براؤن بیلٹ میں استشنا ڈینئیل نے 56مارکس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ برھان الدین نے 65 مارکس کیساتھدوسری پوزیشن حاصل کی۔ بلیک اسٹرپ براؤن بیلٹ میں استشناڈینیئل نے 58مارکس کے ساتھ تیسی پوزیشن اور برھان الدین نے 70مارکس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔