حلیم عادل شیخ کے قافلے پر بلاول ہاؤس نوابشاہ کے گیٹ پر حملہ

80

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے قافلے پر بلاول ہاؤس نوابشاہ کے گیٹ پر حملہ، حلیم عادل کا کہنا ہے کہا کہ صدر زرداری، عمران زرداری، بابو ڈومکی اور دیگر نے فائرنگ کی، گاڑی پر پتھراؤ کیا، کارکنان سے جھگڑا کیا، یہ اصل بھٹو نہیں زرداری زر کے پجاری ہیں۔ حلیم عادل نے کہا کہ میں بیٹھا ہوں نوابشاہ میں کریں آکر حملہ آج، زرداریوں نے گھٹیا حرکت کی ہے، اپنے گھر کے سامنے مجھ پر حملہ کیا گیا۔ یہ لوگ مجھے گولی بھی مار سکتے ہیں، میں ڈرنے والا نہیں ہوں، میں سندھ کے عوام کے حقوق کی بات کرتا ہوں۔ لاڑکانہ میں انور سیال نے گھٹیا حرکت کی تھی، میں نہیں سمجھتا تھا کہ آصف علی زرداری بھی ایسی حرکت کریں گے۔ آصف علی زرداری سندھ کے لیے سب سے بڑی بیماری ہیں آج ذوالفقار علی بھٹو یا شہید بینظیر بھٹو زندہ ہوتی تو ایسی حرکت کوئی نہ کرتا میں ورکر کی شادی میں نوابشاہ آیا تھا، چھوٹا پروگرام تھا، حیدرآباد کے بعد مجھے پولیس سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی، پولیس کو لیٹر بھی لکھے تھے لیکن پولیس نہیں پہنچی۔ میں نے ڈی آئی جی عرفان بلوچ ایس ایس پی نوابشاہ کو آگاہ کیا لیکن ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ سندھ پولیس دس سال سے زائد عرصے سے پی ایس پی افسران موجود ہیں، سندھ میں یہ افسران غلام بنے بیٹھے ہیں، انہیں صوبہ بدر کیا جائے۔