لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) قنبر شہدادکوٹ کے شہر وگن میں مبینہ طور پر دو بہنوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا جہاں 17 سالہ لڑکی فرحانہ مغیری نے خود پر پستول کے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی جسے اہل کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا تاہم دوران علاج نوجوان لڑکی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئی چل بسی، اس موقع پر خودکشی کرنے والی لڑکی کے ورثا نے صحافیوں کو بتایا کہ فرحانہ کا اپنی بہن سے گھر میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس پر اس نے خود پر پستول کے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی جسے اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔