مزدور رہنما کی اچھی شخصیت کا بڑا اثر ہوتا ہے ، وقاص انجم جعفری

198
ورکشاپ کے تیسرے روز آخری سیشن سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کررہے ہیں

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی تین روزہ لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ مسجد شہداء بانسر اگلی مری میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ تبدیلی کے نام پر ظلم ہونے والے نئی حکومت نے بھی غریبوں سے کیے گیے وعدے پورے نہیں کرے ۔ انہوں نے کہا کہ 7 کروڑ مزدور مہنگائی اور بیروزگاری کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ حکمرانوں کو اقتدار کے مزے لگے ہوئے ہیں اور مزدور بھوک سے تڑپ رہے ہیں ۔ حکومت کی نجکاری کی پالیسی نے بیروزگاری میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوف خدا رکھنے والی پارٹی کو اقتدار میں لائیں۔ کرپشن سے پاک حکمران ہی غریبوں کی فلاح وبہبود کرسکتے ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل وقاص انجم جعفری نے کہا کہ اچھے مزدور رہنما پر اس کی شخصیت کا بڑا اثر ہوتا ہے ۔شخصیت پر اثر باہر اور اندر سے ہوتا ہے۔ رہنما کی سوچ میں تبدیلی اس کے اندر سے آتی ہے ۔ احساس ذمہ داری اور جواب دہی کا تصور شخصیت میں نکھارا پیدا کرتا ہے ۔ دین اور دنیا کے کاموں کی منصوبہ بندی کریں۔ ایسا نہ ہوکہ مساجد تو آباد ہوں لیکن چاروں طرف کفر کا نظام قائم ہو۔ مولانا قاضی ظفر الحق نے کہا کہ تمام انبیاء کا مقصد لوگوں کو اللہ کی عبادت کے لیے تیار کرنا تھا۔ تربیتی پروگرام سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، روزنامہ جسارت کے قاضی سراج اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق اسلم، نیشنل لیبر فیڈریشن کے رہنما شاہد ایوب ، طیب اعجاز، ظفر خان ، خالد خان ، عبدالرحیم میرداد خیل، حسین فراز ، علی حیدر گبول، میاں بابر، ارشد یوسف زئی، اشتیاق احمد، میاں بابر، محمد اکبر، حافظ عبدالرحمن، عبدالحکیم، امین منہاس، شکیل احمد شیخ، طلاء محمد، خیر محمد تینو اور دیگر نے خطاب کیا۔ پروگرام میں نیشنل لیبر فیڈریشن کے رہنما اور ملحقہ یونینز کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔