پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری سب سے چھوٹی جیت

109

پرویڈنس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے 7 رنز سے جیت حاصل کی جو اسکی ویسٹ انڈیز کے خلاف اس قسم کے کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے دوسری سب سے چھوٹی جیت تھی۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان سے بلے بازی کرائی تھی۔ بارش کیوجہ سے16 ویں اوور کے اختتام پر جب میچ روکا تھا تو پاکستان کا اسکور 2وکٹ پر134 رنز تھا ۔ بارش کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو پاکستان نے باقی 4 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر23 رنز بنائے۔ پاکستانی کھلاڑی جس طرح کھیلا رہے تھے اس کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا تھا کہ وہ کم از کم 175 رنزبناتی مگر چند منٹ کی بندا۱ باندی نے پاکستان کو بڑا سکور بنانے سے روک دیا۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر150 رنزبنائے جسکی وجہ سے اسے 7 رنزسے شکست ہوئی۔ آخری اوور میںویسٹ انڈیز کو20رنزکی ضرورت تھی ۔شاہین شاہ آٖفریدی کے اس اوور میں 12 رنزبنے اور ایک وکٹ گری ا۔محمد حفیظ کے اس میچ میں 4 اوور میں 6 رنزدیکر ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیااور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کفائتی بولنگ کا ریکارڈ برابر کیا۔ محمد عامر نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ڈھاکا میں29 فروری2016 کو ہوئے ایشیا کپ کے میچ میں 4 اوور میں 6رنزدیکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ انہوں نے بھی محمد حفیظ کی طرح فی اوور1.50رنزدیے تھے۔محمدعامر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں یکم اپریل2018 کو1.50 رنزفی اوور کے حساب سے رنزدیے تھے ۔ تب انہوں نے 2 اوور میں 3 رنزدیکر2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف رنز کے اعتبار سے سب سے چھوٹی جیت 3 رنزکی تھی جواس نے پورٹ اسپین میں30 مارچ 2017کو انجام دی تھی۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں132 رنزبنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ20 اوور میں8وکٹ پر 129 رنز بنائے جسکی وجہ سے اسے3 رنزسے شکست ہوئی۔آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنزدرکار تھے۔تیز بولر حسن علی کی پہلی 2 بالوں پر سنیل نارائین نے 2 چوکے لگاکر اپنی ٹیم پر سے دباو کم کیا۔ اگلی2 گیندوں پر انہوں نے ایک وائیڈ بال کا رنزدیا جسکے بعد سنیل نارائین رنزآوٹ ہوگئے۔آخری بال پر 5 رنزدرکار تھے۔ ایک چھکے سے ویسٹ انڈیز میچ جیت سکتی تھی مگرجیسن ہولڈر اس بال پر صرف ایک رنزبنا سکے جس کے بعد پاکستان نے اس میچ میں 3 رنزسے کامیابی اپنے نام کرلی۔پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں 7 رنزسے 3 مرتبہ جیت حاصل کی ہے جبکہ اس سے کم رنز سے وہ 6مرتبہ فاتح رہی ہے۔ اس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظبی میں31 اکتوبر 2018کو2 رنزکی جیت حاصل کی تھی جو اسکی اس قسم کے کرکٹ میں سب سے چھوٹی جیت ہے۔ پاکستان نے 6وکٹ پر148 رنزبنانے کے بعد نیوزی لینڈ کو 6وکٹ پر 146 رنزبنانے دیے تھے۔