اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہان ہے کہ ملک میں تین کروڑ شہریوں کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔
سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں 3 کروڑ کورونا ویکسین کی ڈوزز لگ چکی ہیں، پہلی ایک کروڑ ویکسی نیشن ہونے میں 113 دن لگے، دو کروڑ ویکسی نیشن میں 28 جب کہ تین کا ٹارگیٹ 16 روز میں مکمل کیا گیا۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کی تیزی سے اضافہ ہوا ہے، گزشتہ چھ روز ریکارڈ قائم کیا گیا، پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 9 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی ویکسی نیشن کی گئی جب کہ 6 روز میں 50 لاکھ افراد نے ویکسین لگوائی۔