اسلام آباد: نالوں کی صفائی کا کام جاری‘ رکاوٹیں صاف کردی گئیں

103

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے تعاون سے نالوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جب کہ سیکٹر جی 11، ایف 6، جی 7، جی 8 اور ای 11 کے نالوں کی صفائی کا کام تیز کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کے مطابق بھارہ کہو، کورنگ نالہ اور سواں نالہ کی صفائی بھی کی جا رہی ہے اور نالوں میں موجود زیادہ تر رکاوٹیں صاف کردی گئی ہیں۔