لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش و مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سچل پولیس نے چانڈکا پل سے دو اشتہاری ملزمان اویس کھاوڑ اور کفایت کھاوڑ کو تھانہ سول لائن پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں سوڈھل جتوئی کو، ولید پولیس نے دوران چیکنگ رائس کے قریب ملزم حسام الدین شیخ کو شراب سمیت اور اللہ آباد پولیس نے مطلوب ملزم انور کرسچن کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر دوران اسنیپ چیکنگ بغیر شناختی دستاویزات 350 سے زائد افراد کی تصدیق کی گئی۔ بعد ازاں ایس ایس پی لاڑکانہ کے احکامات پر تمام افراد کو روانہ کیا گیا، جنرل ہولڈ اپ کے دوران بغیر کاغذات موٹر سائیکلوں، ممنوعہ بلوبتیوں، کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائیاں کیں۔