لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری و ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی جمیل احمد سومرو نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے علاقوں کے معززین سے ملاقات کرکے مسائل معلوم کیے جس دوران انہوں نے متعلقہ افسران کو مسائل حل کروانے کی ہدایت بھی کی۔ دوسری جانب جمیل احمد سومرو نے شمشیر سومرو کے انتقال پر ان کے بھائی امداد سومرو سے تعزیت کرکے گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔