اولمپکس میں بیڈمنٹن کھیلنے والی پاکستانی کھلاڑی ماہ نور شہزاد نے پٹھانوں کے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ماہ نور شہزاد نے کہاکہ بیڈ منٹن کھلاڑیوں میں زیادہ تر پٹھان ہیں جو میری ترقی سے بہت زیادہ حسد کررہے ہیں اور مجھ پر تنقید کرتے ہیں،میں جس مقام پر بھی ہوں تمام پاکستانیوں کی دعاؤں کی بدولت ہوں۔
Yesterday I apologised on my social media platforms formally as it was not possible to record a message.
Therefore, I recorded a video message as an apology to those who got hurt from my words.
Kindly watch the video and I hope the video will clear the misunderstandings! pic.twitter.com/iCZE5xUrzx
— Mahoor Shahzad (@OfficialMahoor) July 28, 2021
ماہ نور شہزاد نے کہاکہ جب میرے ساتھ کے ٹاپ بیدمنٹن کھلاڑیوں کو پتہ چلا کہ میں اولمپکس کھیلنے جارہی ہوں تو انہوں نے اخبارات میں میرے خلاف جھوٹی خبریں چھپوائیں، جس میں کہا گیا کہ ماہ نور شہزاد بیڈ منٹن کی چہیتی ہیں ورنہ اُن کی کارکردگی صفر ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ گذشتہ 5سالوں سے میں پاکستان کی چیمپئن ہوں ، مجھ پر تنقید صرف اس لیے کی گئی کیونکہ میں اولمپکس میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ، تمام پٹھان قوم کے لوگ میرے محسن ہیں ، مجھے امید ہے کہ وہ امجھے معاف کردیں گے۔