ویسٹ انڈیز نے سب سے زیادہ غیر فیصلہ کن میچوں کا ریکارڈ برابر کیا

241

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان برج ٹائون میں کھیلا گیا پہلا ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ ٹاس کے فورا بعد بارش شروع ہوگئی جسکی وجہ سے20 اوور فی اننگ والا یہ میچ9 اوور فی اننگ کا کردیا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ9 اوور میں5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے۔ پاکستان کی اننگ سے پہلے پھر بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے یہ میچ نامکمل ختم ہوا۔پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان نامکمل رہنے والا یہ پہلا ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ اور کل ملاکر32 واں ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ تھا جو بارش کی نذر ہوا۔ پاکستان کے 174 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں سے3 میچ نامکمل رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے141 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں سے7 میچ بارش کی نذر ہوئے۔ویسٹ انڈیز کا 7واں میچ بارش کی نذر ہوا ۔ اس میچ کے بعد وہ آئیر لینڈ کا سب سے زیادہ غیر فیصلہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کا ریکاڑد برابر کرنے میں کامیاب ہوئی۔ آئیر لینڈ نے ابھی تک جو101 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں41 میچوںمیں اسے جیت ،51 میں ہار ، ایک میچ ٹائی رہا جبکہ7 میچ نامکمل رہے۔ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں جو پہلا میچ بارش کی نذر ہوا تھا وہ ہندوستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ڈربن میں13 ستمبر2007 میں کھیلا گیا تھا۔ عالمی کپ کے اس میچ میں ٹاس کے بعد زبردست بارش شروع ہوگئی جسکی وجہ سے میچ شروع ہی نہیں ہوسکا۔ویسٹ انڈیز کے ابھی تک جو 7 میچ نامکمل رہے ہیں اس میں سے 3 میچ ویسٹ انڈیز میں نامکمل رہے ہیں جبکہ 4 میچ ویسٹ انڈیز سے باہر بارش کی نذر ہوئے۔اس نے اپنے گھر پر 57 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں جبکہ گھر سے باہر اس نے84 ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت کی ہے۔ اس نے آئیر لینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف2,2 اور بنگلا دیش، پاکستان اور ہندوستان کے خلاف ایسا ایک، ایک میچ کھیلا ہے جو بارش کی نذر ہوا۔ویسٹ انڈیز کا پہلا غیر مکمل میچ آئیر لینڈ کے خلاف کولمبو میں24 ستمبر2012 کو کھیلا گیا تھا۔ عالمی کپ کے اس میچ میں آئیر لینڈ کی اننگ میں19 اوور ہوئے تھے۔ بیسیٹیری میں بنگلا دیش کے خلاف27 اگست2014 کو ہوا میچ 4.4 اوور کے بعد ختم ہوگیا تھا۔ہندوستان کے خلاف لوڈرہل میں 28 اگست2016 کو ہوا میچ بھی بارش کی نذر ہوا تھا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے تو اپنی اننگ مکمل کرلی تھی مگر ہندوستان کی اننگ میں 2 اوور ہوئے تھے۔ مائونٹ مونگوئی میں یکم جنوری 2018 کو ہوئے میچ میں نیوزی لینڈ کی اننگ میں9 اوور ہوئے تھے جس کے بعد بارش کی وجہ سے میچ جاری نہیں رہ سکا تھا۔ ویسٹ انڈیز اور آٗئیر لینڈ کے درمیان دوسرا نامکمل میچ بیسیٹیری میں18 جنوری 2020 کو ہوا تھا۔ آٗئیر لینڈنے تو اپنی اننگ مکمل کرلی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کی اننگ میں2.1 اوور ہوئے تھے۔ بیسیٹیری کی طرح مائونٹ مونگوئی میں بھی ویسٹ انڈیز کے2 میچ نامکمل رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف30 نومبر2020 کو جو میچ نامکمل رہا تھا ۔اس میںویسٹ انڈیز کی اننگ میں صرف2.،2 اوور ہی ہوئے تھے۔