اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال کوثر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نور مقدم قتل کیس کی تحقیقات میں پولیس پر کوئی دباؤ نہیں، اور نہ ہی لیا جائے گا۔ افضال کوثر نے بتایا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو پرائیویسی کے تحت سامنے نہیں لارہے ہیں۔ کیس کی تحقیقات قابل افسران پر مشتمل ٹیم کررہی ہے۔