ایران کی القدس فورس کے سربراہ کا خفیہ دورۂ عراق

144

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی نے بغداد کے خفیہ دورے کے دوران کئی ملیشیاؤں کی قیادت سے ملاقات کی۔ یہ بات روسی خبر رساں ایجنسی اسپٹنک نے عراقی سیاسی ذرائع کے حوالے سے بتائی۔ قاآنی کے اس دورے کا مقصد عراقی مسلح گروہوں اور ایرانی پاسداران انقلاب کے درمیان عملی رابطہ کاری کو مضبوط بنانا تھا۔ اس سے قبل پیر کے روز امریکا اور عراق نے امریکی مشن کے خاتمے کا معاہدہ کیا تھا۔