اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی نائب امیر وسابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوانے بارش اور سیلابی پانی سے متاثرہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا اور 2 افرد کے جاں بحق اور شہریوں کی املاک کے نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رندھاوا نے اس مو قع پر الخد مت فاونڈیشن کی امدادی سر گر میوں کا بھی جا ئزہ لیا ۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے جماعت اسلامی کے رہنما¶ں نے کہا کہ ناقص سیوریج سسٹم اوربرساتی نالوں اور آبی گزر گاہوں پر نا جا ئز تجاوزات اور قبضے کی وجہ سے آج اسلام آباد کے شہر ی اس بد تر ین تباہی سے دو چار ہو ئے ہیں۔ سی ڈی اے اور پٹواریوں کی ملی بھگت سے اسلام آباد کے نالوں اور آبی گز رگاہوں پر قبضے ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے شہر میں بر ساتی پانی کی نکاسی کا نظام درہم بر ہم ہو گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کے پا س شہر یوں کو ریسکیو کر نے کا کو ئی نظام نہیں تھا جس کی وجہ سے بارش سے متا ثرہ علاقوں میں شہریوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر کی تمام سیوریج لائنوں کو صاف کیا جا ئے اور نالوں کے ارد گر د قائم، تجاوزات اور قبضے ختم کیے جائیں، تاکہ شہر میں نکاسی کا نظام متاثر نہ ہو۔ شہری مسائل کی دلدل میں پھنسے ہو ئے ہیں۔ پورا اسلام آبادصحت کی سہولتوں سے محروم ہے۔ منشیات فروشی عام ہے، جس کے باعث نو جوان نسل تبا ہی کے دھانے پہنچ چکی ہے۔پٹواریوں کی من مانیاں جاری اور بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹر، مشینری اور ادویات ناپید ہیں۔ یہ ایسے بڑے مسائل ہیں جن کی طرف نہ تو سابق ارکان اسمبلی اور یوسی چیئر مینوں نے تو جہ دی اور نہ ہی مو جو دہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی توجہ دے رہے ہیں۔