میرپورخاص،چیف جسٹس سندھ کی جانب سے  ڈسٹرکٹ بار کی لائبریری کیلیے کتابوں کاتحفہ

132

میرپورخاص (نمائندہ جسارت ) چیف جسٹس سندھ احمد علی شیخ کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار میرپورخاص کی لائبریری کیلیے کتابیں فراہم کی گئیں جو میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے لائبریری سیکرٹری و انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ وقار احمد ملک نے رجسٹرار ہائی کورٹ سے وصول کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر میر پرویز اختر ٹالپور نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ بار کے وکلا حضرات چیف جسٹس سندھ احمد علی شیخ کے انتہائی مشکور اور شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیں کتابیں فراہم کیں چیف جسٹس آف سندھ کی جانب سے فراہم کردہ کتابوں سے میرپورخاص کے نوجوان وکلا کو اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں آگاہی اور ان کے علم میں اضافہ ہوگا ۔