راولپنڈی، خاتون اوراس کے بچے کے مبینہ قاتل کا 6 روزہ ریمانڈ منظور

205

راولپنڈی (آن لائن) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ اسجد علی چودھری نے تھانہ چونترہ کے علاقے مہوٹہ موہڑہ میںجنسی زیادتی کے بعد جواں سال گداگر خاتون کو اس کے شیر خوار بچے سمیت چھریوںکے وار کر کے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو6روزہ جسمانی ریمانڈ پر چونترہ پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے عدالت نے حکم دیا کہ 3اگست کو ملزم کو عدالت میں پیش کر کے تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے ۔