کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلو چستان کے ضلع خضدار میںمیںمسلح افراد کی فا ئرنگ سے لیویز اہلکا ر جا ں بحق ہو گیا ۔لیویز اہلکار عبداللہ مینگل کی ہلاکت کیخلا ف ورثا نے احتجاجا قومی شاہراہ پر نعش رکھ دھرنا دیا جو بعد میںانتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے وڈھ بازار میں قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار عبداللہ کو قتل کردیا ۔ جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔متعلقہ تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی گئی ۔ادھر مقتول کے ورثا اور جھالاوان عوامی پینل کی جا نب سے نعش قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا گیا۔تاہم انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ۔