عدالت عظمیٰ :نیول آفیسر کے گن مین کے قتل کے ملزم کاجیل ریکارڈ طلب

97

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ رجسٹری نے نیول آفیسر کے گن مین کو 10 گولیاں مار کر قتل کرنے کے الزام میں ملنے والی سزا کے خلاف اپیل پر ملزم کا جیل ریکارڈ طلب کرلیا۔ملزم محمد یاسر عرف الیاس کالا کو سزائے موت دلانے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست پراسیکیویشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دائر کی گئی،سرکاری وکیل کاکہناتھا کہ انسداد دہشت گردی نے ملزم کو سزائے موت سنائی،سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا،ملزم سنگین نوعیت کے جرم کا مرتکب ہوا،ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں،ملزم کو سزا، عمر قید سے سزائے موت میں تبدیل کی جائے،عدالت نے ملزم محمد یاسر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزم کا جیل ریکارڈ بھی طلب کرلیا،ملزم محمد یاسر نے 2014 میں فیاض علی کو قتل کیا تھا۔