راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے جبکہ فوج کے دستے بچاؤ اور امدادی کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی اور سیکٹر ای 11 میں پانی جمع ہوگیا جبکہ جاری کیے گئے اعلامیے میں آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ فوج کے دستے بچاؤ اور امدادی کاموں میں سول انتظامیہ کی ہرممکن مدد میں مصروف ہیں۔
Sector E-11 is private but CDA is cooperating in relief operations. https://t.co/bsT5CTFd15
— Capital Development Authority, Islamabad. (@CDAthecapital) July 28, 2021
خیال رہے اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے، مکانات میں پانی داخل ہوگیا ہے جبکہ سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ راول ڈیم کی سطح مزید 1 فٹ بلند ہوئی تو اسپل ویز کھول دیے جائیں گے۔
All cleared . I am on site https://t.co/JVI0yTQGpd pic.twitter.com/WcDSkbSkwP
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) July 28, 2021
رپورٹس کے مطابق سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئی ہیں جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور خطرے کے پیشِ نظر سائرن بجائے جانے لگے ہیں، طغیانی کے خطرے کے باعث پاک فوج کے دستے طلب کر لیے گئے ہیں۔
Flash flooding made worse by poor drainage. #Islamabad pic.twitter.com/K50c0i5YkO
— Islamabadies (@Islamabadies) July 28, 2021
دوسری جانب سیکٹر ای الیون میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد امدادی کام جاری ہے اور آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ای الیون میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب کی کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
#Islamabad: Heavy rains caused high water level in Nullah Lai and water accumulation in E-11. #PakArmy troops are busy in assisting civil administration in rescue and relief efforts. Contingencies plans in place to meet any flood situation. pic.twitter.com/Y7Ueso8FdW
— Islamabadies (@Islamabadies) July 28, 2021
گزشتہ روز سے جاری بارش کے بعد راولپنڈی شہرکے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح کئی فٹ بلند ہوگئی جو خطرناک ہے جبکہ کئی نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح 21 فٹ تک پہنچ گئی ہے اور پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے بعد خطرے کی گھنٹیاں بجادی گئیں ہیں اور لوگوں کوندی نالوں سے ملحقہ بستیاں خالی کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔
Situation at D-12/3 #Islamabad. @CDAthecapital is this sector also managed by private society? 🤔 #Islamabad pic.twitter.com/Yi54fnPHUt
— Islamabadies (@Islamabadies) July 28, 2021
ضلعی انتظامیہ، واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ کرکے سول ڈیفنس اور ریسکیو ون ون ٹوٹو کے اہلکار کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نالہ لئی کے کناروں پر تعینات کردیا گیا ہے۔
ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ اہم نے نالہ لئی کے کنارے تاجروں کو دکانیں خالی کرنے کی ہدایت کردی، نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Situation after flood in E-11, #Islamabad pic.twitter.com/OVXEzXdVDW
— Islamabadies (@Islamabadies) July 28, 2021
واضح رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے جبکہ راول ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہےکہ راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوکر 49.50 فٹ تک پہنچ گئی ہے، راول ڈیم کی سطح مزید 1 فٹ بلند ہوئی تو اسپل ویز کھول دیے جائیں گے، راول ڈیم میں پانی اکھٹا کرنے کی حد 52 فٹ تک ہے۔