اسلام آباد میں تجاوزات بڑھنے لگے‘ سی ڈی اے کی آنکھیں بند

262

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر ملک عبد العزیز نے کہا ہے کہ سی ڈی اے بارشوں کے بعد شہر کے نشیبی علاقوں میں جمع پانی نکالے اور لوگوں کو ان مسائل سے نکالنے کا فوری بندوبست کرے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سی ڈی اے کا ادارہ اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اُمید تھا، مگر اب یہ ادرہ زحمت بنتا جارہا ہے کیوں کہ شہر کے
بیشتر علاقوں میں غیر قانونی سروس اسٹیشن بنے ہوئے ہیں جہاں سے یہ لوگ پینے کا پانی گاڑیاں دھونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے لیے بڑی مثال یہ ہے کہ بلیو ایریا اور شہر کی مارکیٹوں میں گاڑیاں دھونے والے مزدور مارکیٹوں میں گاڑیاں دھوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کو اس بات کا یقین کرلینا چاہیے کہ خوبصورت شہر میں تجاوزات بڑھ گئی ہیں اور سیکٹرز کی مارکیٹوں کے علاوہ بازاروں اور بڑی مارکیٹوں میں صارفین شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔