راولپنڈی: ماں بیٹے کے قاتل نے ازخود گرفتاری دیدی

214

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں ماں بیٹے کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا جب 2 روز قبل واجد نامی ملزم نے ویرانے میں لے جا کر خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی
تھی،خاتون سے زیادتی کے بعد اس کے بچے کو قتل کیا جبکہ خاتون کو زخمی کر دیا تھا۔خاتون کو علاج کے لیے اسپتال بھی منتقل کیا گیا۔غمزدہ ماں بچے کے انتقال کا صدمہ برداشت نہ کر سکی اور اسپتال میں دم توڑی گئی۔ افسوس ناک واقعے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ گزشتہ روز اس معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی کہ ملزم واجد نے پولیس کو خود گرفتاری دے دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم فرنیچر کا کام کرتا گرفتاری کے بعد پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔