ایران: حکومت کے خلاف مظاہروں کا دائرہ وسیع خامنہ ای کے خلاف نعرے بازی

101

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے صوبے خوزستان میں شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے دارالحکومت تہران تک پھیل گئے ہیں اور مظاہرین نے مذہبی رہنما خامنہ ای کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے ’مرگ برآمر‘کے نعرے لگا ئے۔ واضح رہے کہ ایران کے خشک سالی کے شکار صوبے خوزستان میں قلت آب کے خلاف 15 جولائی سے احتجاجی تحریک جاری ہے ۔