لراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 12 سال کی کارکردگی سے لوگ مایوس ہیں،سندھ کا بڑا حصہ پیپلز پارٹی سے نجات چاہتا ،سندھ میں ہم یہ کام کرینگے،ہم سندھ میں آئینگے لوگوں کو سنیں گے ،عمران خان سندھ کے عوام سے ملاقات کریں گے ،وزیر اعظم کراچی اور اندرون سندھ کو پیکج کا اعلان کرسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شب حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ان کی قیام گاہ راجا ہائوس میں ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔س موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فیٹف کے معاملے پر پاکستان نے مناسب اقدام کر لیے ہیں ۔بھارت نے فیٹف کو سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کے خلاف استعمال کیا ہے۔انہوں نے سندھ سے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی 12 سال کی کارکردگی سے لوگ مایوس ہیں،ہم سندھ میں آئینگے لوگوں کو سنیں گے ،عمران خان سندھ کے عوام تک رسائی حاصل کرینگے لیں گے اور ان سے ملاقات کریں گے ،وزیر اعظم کراچی اور اندرون سندھ کو پیکج کا اعلان کرسکتے ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے۔