کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع خضدار میں کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، 9 سالہ بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، حادثہ تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب وڈھ بازار کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ اور مخالف سمت سے آنیوالی کار میں تصادم ہوگیا، کار کو کاٹ کر نعشیں نکالی گئیں۔ حادثے کے بعد کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق افراد میں خضدار کے رہائشی نذیر احمد ولد محمد عالم، محمد یاسین ولد رسول بخش، واحد بخش ولد الٰہی بخش اور 9 سالہ بچہ جبکہ قادر آباد خاران کے رہائشی ابرار حسین ولد محمد انور شامل ہیں۔