نواب شاہ (سٹی رپورٹر)ضلع شہید بینظیرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز 2 فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد پر پہنچ گئے ہیں ۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، مختارکارز اور پولیس افسران کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے اور حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کے لیے احکامات دیے گئے ہیں ۔ضلع میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے۔کورونا کی تیسری لہر میں شہید بینظیرآباد میں 160 افراد اسپتالوں میں داخل تھے جن میں سے 61 افراد کی اموات ہوگئی تھی اس طرح فوت ہونے والوں کی شرح تقریباً 25 فیصد رہی ہے ڈیلٹا ویرینٹ وائرس تیسری لہر سے خطرناک اور جان لیوا ہے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے شہید بینظیرآباد میں اب تک ایک لاکھ 50 ہزار افراد کورونا ویکسی نیشن لگوا چکے ہیں مفت کورونا ویکسی نیشن کی سہولت تمام صحت مراکز میں موجود ہے عوام سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن ضرور کروائیں۔