بلاول اورمریم نواز اپنی ناکامی کے بعد مستعفی ہوجائیں، فواد چودھری

230

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ آزاد کشمیر انتخابات میں تاریخی شکست پر بلاول زرداری اور مریم نواز کو پارٹی عہدوں سےمستعفی ہوجاناچاہئے،مسلم لیگ ن کے کیمپ سے بھارت سے مدد کے حوالے سے شرمناک گفتگوکی گئی۔

پر یس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام  نے نواز شریف کی لند ن میں پاکستان مخالف حمد اللہ محب سے  ملاقات اور  مریم نواز کے بیانیے کو  بری طرح مسترد کردیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی پیپلزپارٹی کے پاس آخری موقع ہے، سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔