ایران نے مظاہرین کیخلاف طاقت کے استعمال کا الزام مسترد کردیا

114

تہران (آئی این پی) ایران نے پانی کی قلت کی وجہ سے ہونے والے عوامی احتجاجی مظاہروں کے دوران طاقت کے استعمال سے متعلق الزامات مسترد کردیے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر میشیل باچیلیٹ کے ایک حالیہ بیان کو غلط بیانی اور بے بنیاد معلومات پر مبنی قرار دیا۔ باچیلیٹ نے جمعے کو تہران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے لوگوں پر فائرنگ کروانے اور انہیں حراست میں لینے کے بجائے پانی کی قلت کا
مسئلہ حل کرنا چاہیے۔ ایران کے جنوبی مغربی صوبے خوزستان میں مارچ سے پانی کی شدید قلت ہے۔ خطے کے کئی شہروں میں سلسلہ وار احتجاجی مظاہرے دیکھے جا رہے ہیں، جن پر حکومتی کریک ڈاؤن میں اب تک 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔