راولپنڈی (نمائندہ جسارت+ مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے تھانہ چونترہ کی حدود میں ملزم واجد تیز دھار آلے سے حملے میں ماں اور 14 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ روز واجد نامی ملزم نے خاتون کو بچے سمیت مہوٹہ موہرہ کے قریب ملاقات کیلیے بلایا اور دونوں پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا تھاجس سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ ماں آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس سفاک ملزم کو گرفتار کرنے میں اب تک ناکام ہے۔ مقتولہ کے شوہر غفار نے ملزم کو گرفتار کرکے کڑی سزا دینے کی اپیل کی ہے۔ گزشتہ روز آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کی تھی اور ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔