این ایل ایف تربیت گاہ مری میں شمس سواتی کی قیادت میں ہوگی

232

نیشنل لیبر فیڈریشن کی لیڈر شپ ورکشاپ 30,31 جولائی اور یکم اگست کو مری میں ہوگی۔ انجینئر زاہد علی، پروفیسر عمر صادق، ڈاکٹر نصیر گیلانی، پروفیسر وقاص خان، اظہر اقبال حسن، وقاص انجم جعفری، قاضی ظفر الحق، فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی، سیکرٹری جنرل شاہد ایوب خان و دیگر مرکزی عہدیداران نیشنل لیبر فیڈریشن خطاب کریں گے۔ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خطاب کریں گے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر نائب صدر ظفر خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مری میں ہونے والے لیڈر شپ کنونشن لیبر لیڈر اور ٹریڈ یونینز رہنمائوں کی تربیت اور کارکردگی میں اضافہ کرے گا جو کہ نیشنل لیبر فیڈریشن کے مقاصد میں سے اہم مقصد ہے کہ مزدور لیڈر شپ میں نظریاتی شعور اور آگہی پیدا کی جائے۔ دم توڑتی مزدور تحریک اور سرمایہ کاری کے چیلنجز سے کیسے نمٹا جائے اس کے لیے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے شمس الرحمن سواتی کی قیادت میں مدعو کیا ہے۔ اس کنونشن میں پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان کے علاوہ مرکزی یونینز پی ٹی سی ایل ورکرز پاک، پاسلو، پریم، پیاسی، ایریگیشن، بلدیاتی، مائنز، نیسلے اور دیگر مقامی یونینز کی قیادت میں شرکت کریں گی۔ اور اس کنونشنز کے پروگرامات جس سے دینی، سیاسی، معاشی اسکالرز خطاب کریں گے۔ امید ہے شرکاء اس سے بھرپور استفادہ کریں گے اور پوری تیاری کے ساتھ اس کنونشن میں شرکت کریں گے۔
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے کہا ہے کہ تربیت گاہ سے محنت کشوں کو ایک ولولہ اورپیغام ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار دفتر زون میں تربیت گاہ کے سلسلے میں اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر قاسم جمال، محمد سیلم، صغیر احمد، محمد خالق عثمانی، امیر روان اور دیگر موجود تھے۔ تربیت گاہ میں شرکت کیلئے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے محنت کشوں کا ایک قافلہ 29 جولائی کو 5 بجے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگا۔ قافلہ میں فارما ٹیک کے محی الدین ،رحیم آفریدی، لوڈز کے احمد حسن، محمد اعجاز، ظفر شیخ، محمد طارق، ادریس احمد ،محمد احمد، علی بن عمر، پیکسار کے فرقان احمد، سبحان علی، منصور قریشی ،کامران لیما، فہیم الدین، محمد طارق سید محمود حسین، میرٹ پیکیجنگ کے شہادت علی، صدر عامر احمد اور جنرل سیکرٹری مسرور احمد، آدم جی انجینئرنگ کے محمد عادل خان اور حسیب الرحمن، KICT کے رضوان علی اور دانش کراچی شپ یارڈ کے اشتیاق احمد، واٹر بورڈ جنرل ایمپلائز یونین کے آصف خاصخیلی، OBS کے ناظم، شنائیڈر یونین کے محمد سلمان، پاکستان اسٹیل کے ماجد محمود، روزنامہ جسارت کے قاضی سراج، منیر عقیل انصاری اور سنی، اوپل لیبارٹری کے صاحبزادہ اور سید عباس نقوی، انڈس فارما کے محمد اکرم اور مظہر خان، ہاشمی کین کے خواجہ مبشر، سویا سپریم آئل کے ارشاد علی بھٹو، ہیلکس فارما کے عمران عزیز و دیگر بھی شرکت کریں گے۔ NLF حیدر آباد کے رہنما شکیل احمد شیخ، عبدالجبار قریشی، اعجاز حسین، محمد احسن شیخ، عبدالحکیم جلالائی اور وقاص میمن NLF کے تربیتی پروگرام میں شرکت کریں گے۔
عبدالسلام کے لیے دعا
NLFکراچی کے صدر خالدخان نے سابق صدرعبدالسلام سے ٹیلی فون پرخیرت دریافت کی ۔صدرخالدخان نے تمام احباب سے سابق صدر کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔