ٹوکیو میں جاری اولمپکس کھیلوں میں آسڑیلیا کی خواتین نے4 X100 میٹر فری اسٹائل ریلے میں عالمی ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ برونٹ کیمبل انکی بہن کیٹ کیمبل، میگ ہارس اورایما مکیون پر مشتمل ٹیم نے 3منٹ29.69 سیکنڈ وقت کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ پہلا لیگ برونٹ کیمبل نے مکمل کرنے میں 53.01 سیکنڈ کا وقت لیا۔ دوسرا لیگ میگ ہارس نے ان سے زیادہ یعنی53.09 سیکنڈ کا وقت لیا۔ تیسرے سو میڑ میںیما مکیون نے51.35 سیکنڈ کا وقت لیا جبکہ آخری لیگ میں کیٹ کیمبل نے 52.24 سیکنڈ کا وقت لیا۔نقری تمغہ کنیڈا کی ٹیم کے حصے میں آیا جبکہ کانسی کا تمغہ امریکا کی ٹیم کو ملا۔ کیلا سانچیز، مارگریٹ میک نیل ، ری بیکا اسمتھ اور پینی اولیک سیاک پر مشتمل کینڈا کی ٹیم نے تین منٹ اور32.78 سیکنڈ کا وقت لیا۔ اریکا براون، ایبی ویٹزیل، نٹالی ہنڈس اور سائمون مینویل پر مشتمل امریکی ٹیم نے تین منٹ اور 32.81 سیکنڈ کا وقت لیا۔اس سے پہلے عالمی اور اولمپک دونوں ریکارڈ آسڑیلیا کے پاس تھے۔ شائنا جیک، برونٹ کیمبل، ایما میکون اور کیٹ کیمبل پر مشتمل ٹیم نے گولڈ کوسٹ میں ہوئے دولت مشترکہ کھیلوں میں5 اپریل2018 کو تین منٹ اور30.05 سیکنڈ وقت کے ساتھ عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔شائنا جیک نے پہلی لیگ 54.03 سیکنڈ وقت کے ساتھ مکمل کی تھی جبکہ برونٹ کیمبل نے سو میٹر کا فاصلہ52.03 میں مکمل کیا تھا۔ایما میکون نے تیسرا لیگ 52.99 سیکنڈ میں پورا کیا۔ کیٹ کیمبل نے چوتھے لیگ میں سب سے کم وقت یعنی51.00 سیکنڈ کا وقت لیا۔ریو میں 6 اگست 2016 میں ہوئے اولمپک کھیلوں میں آسٹریلیا کی ٹیم نے تین منٹ اور30.65 سیکنڈ وقت کے ساتھ اولمپک ریکارڈ بنایا تھا۔ پہلے سو میڑ میں ایما مکیون نے53.41 سیکنڈ کا وقت لیا تھا جبکہ بریٹینی المسالی نے دوسرے لیگ میں اس سے کم یعنی53.12 سیکنڈ کا وقت کیا۔ تیسرے لیگ میں برونٹ کیمبل نے52.15 سیکنڈ کا وقت لیا جبکہ انکی بہن نے آخری لیگ میں سب سے کم وقت یعنی51.97 سیکنڈ کا وقت لیا۔آسڑیلیا کی ٹیم نے لگا تار تیسری مرتبہ 4 X100 میٹر فری اسٹائیل ریلے میں اولمپک کھیلوں میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا ہے۔2012 میں لندن میں ہوئے اولمپک کھیلوں میں اسکی ٹیم نے تین منٹ33.15 سیکنڈ وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا جو تب اولمپک ریکاڑڈ تھا۔اس ٹیم میں صرف کیٹ کیمبل ایسی تیراک تھیں جو اس مرتب طلائی تمغہ جیتنے والی ٹیم میں شامل تھیں۔ لندن اولمپک کھیلوں میں پہلے سو میٹر الیسیا کوٹس نے53.90 سیکنڈ میں مکمل کئے جبکہ دوسرا لیگ کیٹ کیمبل نے مکمل کرنے میں ان سے کم یعنی 53.19 سیکنڈ کاوقت لیا تھا۔ بریٹینی المسالی نے تیسرے سو میڑ53.41 سیکنڈ میں مکمل کئے تھے۔ چوتھا اورآخری لیگ میلانی شالنگر نے52.65 سیکنڈ وقت کے ساتھ مکمل کیا تھا۔بیجنگ میں2008 میں ہوئے اولمپک کھیلوں میں آسڑیلیا کی خواتین نے نقری تمغہ جیتا تھا۔ ان اولمپک کھیلوں میں طلائی تمغہ نیڈر لینڈس کی ٹیم نے حاصل کیا تھا جو2012 میں دوسرے اور 2016 میں چوتھے مقام پر رہی تھی۔ اس مرتبہ بھی اس کو یہی مقام ملا۔