امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق  کا طلحہ طالب کو خراج تحسین

477

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق  نے ٹوکیو اولمپکس میں ویٹ لفٹرکامقابلا کرنے والے طلحہ طالب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ویٹ لفٹر نے مستقبل کےلیے امید کا دیا روشن کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سراج الحق نے طلحہ طالب کو شاباشی دیتے ہوئے کہاکہ طلحہ طالب نے  عالمی سطح پر ہونے والے ٹوکیو اولمپکس ویٹ لفٹر میں حصہ لے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

خیال رہے کہ طلحہ طالب 2کلو کے فرق سے میڈل جیتنے سے محروم رہے،پاکستانی ویٹ لفٹر نے اسنیچ میں 150کلو گرام اٹھاکر دوسرے اور کلین اینڈ جرک میں 320کلو وزن اٹھا کر پانچویں نمبر پررہے۔

طلحہ طالب جد ید سہولتوں سے محروم پاکستانی ویٹ لفٹر نے ترقی یافتہ ممالک کے کھلاڑیوں کا خوب مقابلہ کیا اور بہترین پرفارمنس دکھائی، جس سے پاکستانی مداحوں کا دل جیت لیا۔