سکھر، سیلفی اور ٹک تاک کا بخار، نوجوان اپنی جانوں سے کھیلنے لگے

114

سکھر (نمائندہ جسارت) سیلفی اور ٹک تاک کا بخار، نوجوان اپنی جانوں سے کھیلنے لگے۔ ٹک ٹاک اور سیلفی بنانے کے شوقین نوجوان شہر کے بلند ترین مقامات پر چڑھ کر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے لگے۔ سیلفی اور ٹک ٹاک بنانے کے شوقین نوجوانوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر سکھر شہر کے تاریخی اور اونچے ترین مقام معصوم شاہ کے مینار کو بھی نہیں چھوڑا، نوجوان لاپرواہی اور جان لیوا حد تک اونچائی پر چڑھ کر سیلفیاں لیتے رہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان مینار کے باہر جالیوں کے اوپرمینار کی چوٹی پرآخری حد پر چڑھ چکے ہیں اور سیلفیاں اور ٹک ٹاک بنانے میں لگے ہوئے ہیں، معصوم شاہ منارے کی حد 88 فٹ کی چوٹی پر بغیر کسی قانونی اجازت اور حفاظتی انتظامات کے نوجوان کھلے عام اوقاف انتظامیہ کو چیلنج کرتے رہے ،جبکہ محکمہ اوقاف کے ملازمین چشم پوشی اختیار کیے موجود رہے اور منارہ انتظامیہ کی اس طرح کی لاپرواہی کسی کے گھر کا چراغ بجھا سکتی ہے۔