لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) قمبر تحصیل کے تھانہ مہی مکول کی حد گاؤں سارنگ کھاوڑ میں زرعی پانی کے معاملے میں کھاوڑ برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جہاں کلہاڑیوں، لاٹھیوں اور مکوں کے آزادنہ استعمال سے 38 سالہ محنت کش ممتاز کھاوڑ شدید زخمی ہوئے جنہیں ورثاء کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، ورثاء کے مطابق بااثروں نے زرعی پانی کے معاملے پر محنت کش ممتاز کھاوڑ پر حملہ کرکے فرار ہوگئے۔