لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) قمبر تحصیل کے مختلف گاؤں میں دو علیحدہ واقعات میں دو بچیاں اور ایک بچہ پانی کے تالاب میں ڈوب گئے۔ قمبر تحصیل کے گاؤں جنجھ اور محمد مراد جاگیرانی میں 10 سالہ بچی حنا چانڈیو، 8 سالہ سندھیا کہیری اور 9 سالہ بچہ سینگار جاگیرانی تالاب میں ڈوب کر بیہوش ہوگئے جنہیں ورثاء کی جانب سے بیہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے تینوں بچوں کے فوت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ اس موقع پر متوفی بچوں کے ورثہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے گاؤں کے قریبی تالاب میں نہانے کے لیے گئے جہاں وہ ڈوب کر بے ہوش ہوئے جنہیں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا تو ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کردی، دوسری جانب متوفی بچوں کی لاشیں بذریعہ ایمبولینس گاؤں پہنچادی گئیں، لاشیں گھر پہنچنے پر علاقے کا ماحول سوگوار ہوگیا۔