ٹوکیو (جسارت نیوز)ٹوکیو اولمپکس میں ایران نے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔ جاوید فروغی نے ایئر پسٹل مقابلوں میں اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ سربیا کے مائیک دمیر نے چاندی اور چین کے وائی پینگ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اولمپک کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں۔ گزشتہ روز مینز 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں ایران کے جاوید فروغی نے 244.8 پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا۔ سربیا کے مائیک دمیر نے چاندی اور چین کے وائی پینگ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔دوسری طرف ٹوکیو اولمپکس، پاکستان کی ماحور شہزاد کو بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز مساشینو فاریسٹ پلازہ، کورٹ ون میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جاپان کی یاما گوچی نے پاکستان کی ماحور شہزاد کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا سکور 3-21 اور 8-21 رہا۔؎