لاہور( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سینئر صحافی و کالم نگار عارف نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم کہنہ مشق صحافی، تجزیہ کارو کالم نگار تھے ۔ مرحوم کی صحافتی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے عارف نظامی کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ دریں اثنا قائدین جماعت نے جماعت اسلامی کے رہنما محمد انور گوندل کے کم سن پوتے کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ انہوںنے محمد انور گوندل و پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔