نواز شریف کو غیر ذمہ دارانہ گفتگو کے بعد بھی فوجی سیکیورٹی دیں گے، شیخ رشید

468

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو غیر ذمہ درانہ گفتگو کے بعد بھی فوجی سیکیورٹی دیں گے،لندن میں نواز شریف سے را کے ایجنٹ مل رہے ہیں،جن کے ساتھ انہوں نے غیر ذمہ درانہ گفتگو کی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف  واپسی کا اعلان کریں چارٹر طیارہ بھیج دوں گا،نواز شریف اور اس کے خاندان نے قوم کو سزا دی، نوازشریف جس تکلیف میں ہیں وہ انہوں نے خود منتخب کی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  نواز شریف اور ان کی بیٹی اپنی زبان کی وجہ سے مار کھائیں گے، مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کردے گی، ان لوگوں نے پہلے ہی ہار کو تسلیم نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت نے ہائبرڈ وار کا اعلان کیا ہوا ہے،اپوزیشن نے الیکشن سے پہلے رونا دھونا شروع کردیا، افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا نہیں ہوا لاپتہ یا گمشدگی تھی۔