وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان سےباہر بھیجنا خطرناک تھا ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی افغانستان میں را کے سب سے بڑے حلیف سے ملاقات مثال ہے مودی ، محب یا امراللہ صالح پاکستان کا ہردشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی، جندال سے قربت، مودی اور اسرائیل سے ملکر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے ملاقات، کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟
مودی، جندال سے قربت، مودی اور اسرائیل سے ملکر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے ملاقات
کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟ pic.twitter.com/ZevSK5LNqi— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 23, 2021
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گالی دینے والے شخص کی اور نواز شریف کی”باہمی دلچسپی” کے اموراسکے علاوہ ہو بھی کیا سکتےہیں؟ کشمیر ہماری شہ رگ ہے قوم اور فوج اسکے چپے چپے کی محافظ ہے،پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے اور مودی سے جھپیاں ڈالنے والے شخص کو ایک بار پھر کشمیریوں کے جذبات سے نہیں کھیلنے دیں گے۔