لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلہ میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تھانہ مارکیٹ نے حد کے سر کٹیہ پیر کے قریب مبینہ مقابلہ میں ایک ملزم حبدار عرف فوجی تنیو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاریوں کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ڈکیتیوں، لوٹ مار اور چوریوں جیسے سنگین نوعیت کے 25 سے زائد مقدمات سمیت اسٹریٹ کرائم میں بھی ملوث ہے۔