کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ ) میں میگا کرپشن کیس میں یوسف رضا گیلانی اور شریک ملزمان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 24اگست تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 25سے زائد کاروباری شخصیات کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔