بلاول زرداری نے حیدرآباد میں بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے کا نوٹس لے لیا

85

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلاول زرداری نے حیدرآباد میں بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاملے کی فوری انکوائری کرائی جائے، اگر یہ المناک واقعہ ایک مجرمانہ غفلت ہے تو ذمے داران کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ جب سے سلیکٹڈ حکومت آئی ہے، اس کے ماتحت اداروں کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر بدترین ہو رہی ہے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی نے بنایا جائے۔ انہوں نے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔