لاہور(نمائندہ جسارت) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے عید کے روز ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے 2 کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کیاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب حکومت نے واقعہ میں غفلت کے ذمے داروں کا تعین کرنے کے لیے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔