ایران میں فسادات جاری ایک اور شخص جان سے گیا

79

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے صوبے خوزستان میں حکومت کے خلاف جاری فسادات میں ایک اور شخص ہلاک ہوگیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سیکورٹی فورسز خوزستان کے مختلف علاقوں میں پر امن مظاہروں کو کچلنے کے لیے مہلک ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے۔ خوزستان کے ضلع اہواز میں پانی کی قلت اور ابتر معاشی حالات کے باعث شہری سراپا احتجاج ہیں۔