ملک کی بدقسمتی ہے،ہمارا وزیراعطم سلیکٹڈ ،کٹھ پتلی اور نااہل ہے،بلاول

361
باغ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری جلسے سے خطاب کررہے ہیں

باغ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کرنی ہے یا امن کرنا ہی ، فیصلہ کشمیریوں کے حکم پر کریں گے، کشمیر کے فیصلے کشمیری عوام کریں، ہم کسی کی ڈکٹیشن نہیں مانتے، کوئی کٹھ پتلی جماعت کشمیریوں سے ہمارا تعلق نہیں توڑ سکتی،ملک کی بدقسمتی ہے کہ ہمارا وزیر اعظم سلیکٹڈ ، کٹھ پتلی اور نااہل ہے، پاکستان کا وزیراعظم عمران خان، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جیتنے کی دعا کرتا رہا ہے، کسی کٹھ پتلی کو کشمیر کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، (ن)لیگ نے آپ کے لیے کیا کیا یہاں کی حکومت نے آپ کو لاوارث چھوڑا، ہم نہیں چھوڑیں گے، ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں بات کرنے والے ذرا آئینہ دیکھیں، کلبھوشن کو این آر او دینے والے بھٹو کو غدار کہہ رہے ہیں۔انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول زرداری نے کہا کہ کشمیری حکم کریں، جنگ کرنی ہے تو ہم ساتھ ہوں گے، کشمیری حکم کریں گے کہ امن کرنا ہے تو ہم امن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کشمیر کے فیصلے کشمیری عوام کریں، ہم کسی کی ڈکٹیشن نہیں مانتے، عوام کا حکم مانتے ہیں۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ 25 جولائی آزاد کشمیر کے لیے امتحان ہے، الیکشن شفاف ہوئے تو یہ نشستیں پیپلز پارٹی کی ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ عوام نے ساتھ دیا تو ہم باغ کی قسمت بدل دیں گے۔ حکومت بنائیں گے تو پہلے دن ہم تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کریں گے۔